بارسلونا کا ریکارڈ پاش پاش، ریال میڈرڈ نے مسلسل زیادہ میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا اسپینش ریکارڈ قائم کر دیا

جمعہ 13 جنوری 2017 16:20

بارسلونا کا ریکارڈ پاش پاش، ریال میڈرڈ نے مسلسل زیادہ میچز میں ناقابل ..

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) مشہور کلب ریال میڈرڈ نے مسلسل زیادہ میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا اسپینش ریکارڈ قائم کر دیا، ریال میڈرڈ نے لگاتار 40 میچز میں ناقابل شکست رہ کر بارسلونا کا ریکارڈ توڑ دیا، بارسلونا نے 2015 اور 2016ء کے درمیان سیزن میں مسلسل 39 میچز میں ناقابل شکست رہ کر اسپینش ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

(جاری ہے)

ریال میڈرڈ نے اسپینش کوپا ڈیل رے پری کوارٹرفائنل میں سیویلا کے خلاف سیکنڈ لیگ میچ ڈرا کھیلا، اس طرح ریال میڈرڈ نے مسلسل 40 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا اور اس کے ساتھ ہی نیا اسپینش ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ عنوان :