چینی سپر لیگ کلب عالمی کلاس کا فٹبال تربیتی مرکز تعمیر کریگی

جمعہ 13 جنوری 2017 16:25

چینی سپر لیگ کلب عالمی کلاس کا فٹبال تربیتی مرکز تعمیر کریگی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) چینی سپر لیگ (سی ایس ایل )کا کلب ہیبی چائنا فارچون عالمی طورپر فٹبال کے بڑے تربیتی مراکز کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر عالمی کلاس کا فٹبال تربیتی مرکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، ہیبی چائنا فار چون کی نظریں جامع تربیتی نظام کے ساتھ مختلف قومیتوں اور ثقافتی پس منظر والے کھلاڑیوں کے ساتھ وقت کا بہترین فٹبال کلب بننے پر گاڑے ہوئے ہے ۔

یہ بات کلب کے صدر جیری جائو نے گذشتہ روز بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں بتائی ۔ جائونے زیر یں بیجنگ سے قریباً 50کلومیٹر جنوب میں ہیبی کے ایک موضع بوآن میں بیس ہیکٹر رقبہ پر محیط تربیتی مرکز کی تعمیر بارے کلب کے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا حصول عالمی کلاس کے تربیتی مرکز کے بغیر ممکن نہیں جو کئی نسلوں تک قائم رہ سکے ، نئے تربیتی مرکز میں جس کی تعمیر کے بارے میں توقع ہے کہ جلد شروع کر دی جائے گی میں گیارہ معیاری فٹبال پچز اور ایک انڈور پچ کے علاوہ تربیت ، بحالی اور رہائش کیلئے سہولتیں حاصل ہونگی ۔

(جاری ہے)

یہ بات کلب کے منیجر فوچیان نے بتائی ہے ،اس مرکز کو کلب کی پہلی ٹیم ریزرو ٹیم اور مختلف عمر کی سطحوں کی پانچ دوسری ٹیمیں استعمال کرینگی ۔فو نے کہا کہ مرکز کا مخصو ص علاقہ عوام کیلئے کھلا ہو گا ، اس منصوبے کا ڈیزائن عالمی تعمیراتی ڈیزائن فرم پاپولس نے بنایا ہے جو بڑے سپورٹس مقامات ڈیزائن کرنے میں مہارت رکھتی ہے ۔پاپو لس کے سنیئر پرنسپل اینڈریوجیمز جنہوں نے ڈیزائن کے کام کی قیادت کی ، اس بات پر زور دیا کہ ان کی ٹیم تربیتی مرکز کو دنیا کے بہترین مرکز کی طرح بنانے کی کوشش کرے گی جبکہ اسے رئیل میڈرڈ یا مانچسٹر سٹی سے بھی زیادہ بہتر بنایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :