زرداری دبئی، بلاول امریکہ سے واپسی پر انتخابی مہم چلائیں گے

دونوں رہنماں کا مارچ کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں آنے کا امکان ہے، ذرائع

جمعہ 13 جنوری 2017 16:44

زرداری دبئی، بلاول امریکہ سے واپسی پر انتخابی مہم چلائیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدرآصف زرداری اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم امریکا کے دورہ سے واپسی پر شروع کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری آئندہ ہفتے دبئی روانہ ہوں گے جبکہ بلاول بھٹوزرداری بھی لاہورکی ریلی کے بعد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ آصف زرداری آئندہ ہفتے دبئی روانہ ہونگے جس کے بعدوہ امریکاجائیں گے جہاں وہ ایک سے 2ہفتے قیام کریںگے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی اسلام آبادسے کراچی ، پھردبئی روانہ ہوںگے جہاںسے وہ واپس لاہورآئیںگے اور19 جنوری کواحتجاجی ریلی میں شرکت کریںگے جس کے بعدوہ بھی امریکا روانہ ہوجائیںگے۔ جہاں دونوں رہنمانومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی حلف برادری میں شرکت کریں گے ۔دونوں رہنمائوں کی واپسی کے بعد پیپلزپارٹی کی2ایم این اے اپنے استعفے قومی اسمبلی میں جمع کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کا مارچ کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں آنے کا امکان ہے تاہم یہ انتخابی شیڈول پرمنحصر ہے کہ کب انتخابات کرائے جاتے ہیں۔