سینیٹ نے ہیلتھ انشورنس پروگرام اوباما کیئر منسوخ کرنیکی منظوری دیدی

سینیٹ کی51 ارکان نے قرارداد کے حق میں جبکہ اڑتالیس نے مخالفت میں ووٹ ڈالا

جمعہ 13 جنوری 2017 16:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) امریکی سینیٹ نے صدر براک اوباما کے ہیلتھ انشورنس پروگرام ''اوباما کیئر'' کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔ متعلقہ کمیٹیوں کو پروگرام کو منسوخ کرنے کے لئے قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ کے اکاون ارکان نے اوباما کیئر کی منسوخی کی قرارداد کے حق میں جبکہ اڑتالیس نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے جہاں اگلے ہفتے اس پر رائے شماری کی توقع ہے۔ اوباما کیئر کی منسوخی میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اوباما کیئر کی منسوخی کا وعدہ کر چکے ہیں اور سینیٹ کی کارروائی اس جانب پہلا قدم ہے۔