فٹبال سے زیادہ ویڈیو گیمز میں کمائی

وینڈل لیرا ویڈیو گیمز کھیل کر زیادہ پیسہ کما رہے ہیں جتنا کہ وہ فٹبال کے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کماتے تھے

جمعہ 13 جنوری 2017 16:49

ریوڈی جونیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) برازیل کے سابقہ فٹبالر وینڈل لیرا اس دن کو نہیں بھولیں گے جب انھوں نے ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کو شکست دی تھی۔یہ میچ برازیل کی لوئر لیگ کے سلسلے کا ایک میچ تھا جس نے وینڈل لیرا کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا۔اس میچ کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں صرف 342 افراد موجود تھے۔

لیرا کا یہ خوبصورت گول ویڈیو کے ذریعے دنیا کا سفر کرتا ہوا بہت مشہور ہوا یہاں تک کہ فیفا کے سنہ 2015 کے پکاس ایوارڈ میں اسے اس سال کا سب سے بہترین گول قرار دیا گیا۔اس گول کے بعد لیرا کو ایک بڑے فٹبال کلب نے سائن کیا اور ان کا کریئر بظاہر اونچائی کی جانب بڑھنے لگا لیکن آنے والے واقعات کے بعد انھوں نے صرف 27 برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا اور اب وہ ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں۔

(جاری ہے)

حیران کن بات یہ ہے کہ وینڈل لیرا ویڈیو گیمز کھیل کر زیادہ پیسہ کما رہے ہیں جتنا کہ وہ فٹبال کے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کماتے تھے۔لیرا کا کہنا ہے 'میں نے ہمیشہ ایک ویڈیو گیم پلیئر کی حیثیت سے زندگی گذارنے کا خواب دیکھا تھا لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ سچ ہو گا، لیکن یہ سچ ہو گیا۔'سوئٹزر لینڈ میں منعقد ہونے والے بہترین فیفا فٹبال ایوارڈز میں فٹبالرز کو چیلنج کیا گیا کہ وہ ورلڈ چیمپیئن کے ساتھ ایک ویڈیو گیم کھیلیں۔

برازیل کی ٹاپ لیگز میں کھیلنے والے کھلاڑی اگر یورپ کے امیر کلبوں کی نظروں میں آ جائیں تو انھیں اچھی تنخواہیں مل سکتی ہیں اور وہ کروڑ پتی بھی بن سکتے ہیں تاہم برازیل کی لوئر لیگز میں زندگی بہت سخت ہے۔وینڈل لیرا نے گذشتہ کچھ سالوں میں 880 ڈالر فی ماہ کمائی کی۔ ان سالوں کے دوران وہ سات ماہ تک بے روز گار بھی رہے۔ لیرا کے کریئر میں انھیں چار بار شدید چوٹیں بھی لگیں۔فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد لیرا اپنی والدہ کے ریستوران میں کام کر رہے تھے جب انھیں گونیسا کی جانب سے ایک دعوت نامہ ملا اور انھوں نے فیصلہ کیا کہ فٹبال کو آخری بار کھیلا جائے۔۔

متعلقہ عنوان :