کمبوڈیا ، ٹریفک حادثہ ، 5 افراد ہلاک ، 7 زخمی

جمعہ 13 جنوری 2017 16:56

نوم پنھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) کمبوڈیا میں تیز رفتار گاری اور لاری میں ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ شمال مشرقی صوبہ پر لے وینگ کے ضلع پیارائنگ میں اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث اس کی گاڑی سامنے سے آنے والی لاری سے جا ٹکرائی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہلاک جبکہ سات شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔