ہجیرہ ٹریفک حادثہ :وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اظہار افسوس ،جاں افراد کیلئے امداد کا اعلان

جمعہ 13 جنوری 2017 17:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے گزشتہ روز ہجیرہ ٹریفک حادثہ اور باغ بیر پانی کے مقام پر سکول حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کاروائی کرنے کا احکاما ت جاری کردئیے جبکہ زخمیوں کو سرکاری سطح پر علاج کا اعلان جبکہ جاں بحق افراد کے ورثاء کو امداد کا اعلان بھی کیا انھوں نے کہا کہ دونوں حادثوں میں شدید افسوس ہوا جہاں قیمتی جانیں ضائع ہوئی تحقیقات کے بعد ملوث فراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے گزشتہ روز ہجیرہ میں بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد جبکہ ضلع باغ بیر پانی کے مقام پر ٹرک سکول کی عمارت میں گرنے سے ایک خواتین ٹیچر سمیت چار طالبات کی وفات پر شدید تعزیت کرتے ہوئے واقعہ کی فور ی کاروائی کے احکاما ت جاری کردئیے ہیں ضلعی انتظامیہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وزیر اعظم آزادکشمیر نے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کا سرکاری طور پر اعلان کردیا اور مرنے والوں کی امداد کا بھی اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہجیرہ بس حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور22 زخمی ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :