حامد سعید کاظمی کی سزا کالعدم کیس،سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی

جمعہ 13 جنوری 2017 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی سزا کالعدم قرار دینے کیلئے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے پراسکیوٹر کی عدم حاضری پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی کیس کی سماعت جمعہ کے روز جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی،سماعت کے دوران حامد سعید کاظمی کی جانب سے سردار لطیف خان کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تاہم ایف آئی اے کے پراسکیوٹر اظہر چوہدری بیماری کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہو سکے،سپریم کورٹ نے درخواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی