کوئٹہ، کچرے کے ڈھیر عوام کیلئے مسلسل مشکلات کا سبب بن رہے ہیں،جانان اچکزئی

تعفن پھیل رہاہے، امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ بڑھ گیا، میئرکوئٹہ توجہ دیں، رکن چیمبر آف کامرس

جمعہ 13 جنوری 2017 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء اور چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے سینئر رکن حاجی جانان اچکزئی نے سیٹلائٹ ٹائون بلاک 5اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کی مخدوش صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے میئرکوئٹہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس سلسلے میں احکامات دیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزیہاں جاری کردہ بیان میں انہوںنے کہاکہ کوئٹہ بھر میں صفائی کانظام مثالی نہیں تاہم سیٹلائٹ ٹائون بلاک 5میں کچرے کے جا بجا لگے ڈھیر عوام کیلئے مسلسل مشکلات اورپریشانی کا سبب بن رہے ہیں ان کی وجہ سے نہ صرف تعفن پھیل رہاہے بلکہ مختلف امراض پھوٹ پڑنے کے بھی خطرات ہیں ،انہوں نے میئرکوئٹہ سے مطالبہ کیاکہ وہ علاقے میں صفائی کی صورتحال پر خاص توجہ دیں اور اس سلسلے میں احکامات دیں تاکہ کچرے کے ڈھیر اٹھائے جاسکیں ،علاقے میں صفائی کا نظام بہتر ہو اور عوام کو درپیش مشکلات حل ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :