پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام سعودی عرب میں تارکین وطن مزدوروں کوتنخواہیں نہ ملنے کیخلاف احتجاج پر سعودی حکومت کی جانب سے 300کروڑکی سزا اور (3)ماہ قید کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

جمعہ 13 جنوری 2017 18:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام سعودی عرب میں تارکین وطن مزدوروں پر تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے احتجاج کرنے پر سعودی حکومت کی جانب سے 300کروڑکی سزا اور (3)ماہ قید کے خلاف جی ہی او سے پریسکلب تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملازمین کے علاوہ JKNSFکے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سعودی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔

ریلی کی قیادت مرکزی آرگنائزر (PTUDC)کا مریڈ اویس علی اور (JKNSF)کے مرکزی جنرل سیکریٹری خواجہ جمیل نے کی ۔پریس کلب پہنچتے ہی ریلی جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی جس سے ضلعی صدر مروت راٹھور ،خواجہ جمیل ،اویس علی ،عمران شفیع،مجتبیٰ خواجہ ،راجہ رخسار احمد ،احتشام گردیزی اور آصف مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طور پر محنت کشوں کے مسائل میں عوز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومرانوں کی عیاشیاں بھی بڑتھی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے حق کی خاطر آواز اُٹھا نے والوں کے مطالبات پوری کرنے کے بجائے ان کو تشدد اور قید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سعودی عرب میں تارکین وطن کے ساتھ ہونے والا حالیہ واقعہ ظلم و جبر کی مثال ہے جس کی ہر انسان پر زور مذمت کرتا ہے اور حکمران طبقات کی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتا ہے ۔سرما یہ دار اپنے منافعوں کی حوسس میں محنت کشوں سے خون کا آخری قطرہ تک بلا تنخواہ نچوڑ رہے ہیں اور حکومتیں محض تماشا بن کر اس کھیل کا حصیہ بن گئی ہیںJK-NSFاورPTUDLہر مقام اور موقع پر دنیا بھر مین محنت کشوں پر اور تشدد کے کلاف آواز اٹھائی گئی اور حکمرانوں کی منا فقانا عوام دشمن اور مزدور کش پالیسیوں کو بے نقاب کرے گی اس دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض باسط باغی نے اد اکیے ۔