سائیں سہیلی سرکار کا عرس ‘میونسپل کارپوریشن میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

جمعہ 13 جنوری 2017 18:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) دربار سائیں سہیلی سرکار کے عرس کے موقع پر میونسپل کارپوریشن میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، تمام ملازمین حاضر رہیں گے اور سہیلی سرکار عرس میں صفائی کے حوالہ سے تمام انتظامات سنبھالیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خود نگرانی کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید شکیل گیلانی اور چیف آفیسر بلدیہ سید قمر عباس کی سربراہی میں دربار سائیں سہیلی سرکار کے سالانہ عرس کے موقع پر صفائی و ستھرائی کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔

جس کیلئے میونسپل کارپوریشن کے تمام عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی کے نظام کو بہتر ین بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار اد کریں۔

متعلقہ عنوان :