کراچی، گینگسٹر کے حلف یافتہ کبھی بھی پیپلز پارٹی اور لیاری کی عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے، اختر کچھی، کریم شاہ کچھی

جمعہ 13 جنوری 2017 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) کچھی رابطہ کمیٹی کے مرکزی رہنمائوں اختر کچھی اور کریم شاہ کچھی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ نام نہاد طاطاریوں کے کارندے اب بھی مقامی عوام کے بنیادی حقوق پامال کررہے ہیں، سندھ دھرتی کے وارث اب تک بے سرو سامانی کی کیفیت میں بنیادی حقوق سے محروم ہیں، کچھی عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ، قدیم علاقوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور شہر کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

لیاری کی عوام کو اذیتیں دینے والے کبھی بھی لیاری والوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ، کچھی عوام سمیت تمام مقامی عوام نے قیام امن کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ہیں․ گذشتہ سالوں سے لیکر اب تک مختلف علاقوں میں مصنوعی بحران پیدا کیے جارہے ہیں ، عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہی․ پیپلز پارٹی میں جب تک گینگسٹرز کے حلف یافتہ لیاری کے MPA's رہینگے اس وقت تک معصوم عوام کے دکھو ں کا مداوا نہیں ہوگا․ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت لیاری میں ڈراڑیں ڈالنے والے عوامل پر غور کرے ، کچھی شہداء کا خون رائیگاں نہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں کریم شاہ کچھی نے کہا کہ کچھی عوام کے بنیادی حقوق کا دفاع کرتے تھے ، کرتے ہیں اور کرتے رہینگے، جرائم پیشہ عناصر کے آلہ کار نمائیندوں کی موجودگی میں لیاری کبھی گل و گلزار نہیں ہوگا، لیاری کی عوام اور کچھی عوام کے حقوق سلب کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگی․ استحصالی قوتوں کو بنیادی حقوق پامال کرنے کی اجازت نہیں دینگی․

متعلقہ عنوان :