ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، پشاور نے سوات کو دس وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 13 جنوری 2017 18:58

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، پشاور نے سوات کو دس وکٹوں سے شکست ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ چمپئن شپ میں پشاور نے سوات کو دس وکٹوںسے شکست دیدی ،سوات کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنزبنائے جسمیں اعجاز علی نے بیس ،زبیر طارق سولہ رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، پشاور کی جانب سے محمدالیاس نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑٰیوںکو آئوٹ کیا سکندر حیات نے دو ،انصار اوراحمدنے ایک ایک کھلاڑٰی کو آئوٹ کیا جواب میں پشا ور کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز ی میں سات کھلاڑٰیوں کی نقصان پر 241رنز بناکر 168رنز کی لیڈحاصل کی،جس میں محمد طاہر51 ،محمد صابر50 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، اپنی دوسری اننگز میں سوات کی ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پشاور کی ٹیم کو چار رنز کا ٹارگٹ دیا جس کو پشاور کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان پر پورا کیا اور اس طرح میچ میں پشاور نے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اپنی پہلی ڈیبیوبہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پرپشاور ڈسٹرکٹ محمدالیاس کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :