الیکشن سے قبل تمام سیاستدانوں کاڈی این اے کرناچاہیے،رحمان ملک

الیکشن لڑنے سے قبل سیاستدانوں کوڈکلیئرہوناچاہیے کہ کبھی شراب،چرس یاافیون پی ہے یانہیں،سینیٹ اجلاس خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 جنوری 2017 17:14

الیکشن سے قبل تمام سیاستدانوں کاڈی این اے کرناچاہیے،رحمان ملک

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری2017ء) :پیپلزپارٹی کے سینیٹررحمان ملک نے کہاہے کہ الیکشن لڑنے سے قبل تمام سیاستدانوں کا ڈی این اے کرناچاہیے کہ کبھی شراب،چرس یاافیون پی ہے یانہیں،سیاستدانوں‌ کو الیکشن لڑنے کی اجازت ڈکلیئرہونے کے بعد دی جائے۔انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کیلیے مؤثرقانون سازی کی ضرورت ہے۔

جس کیلئے بل تیار کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس میں نئے ملازمین کو بھرتی کیا جائے۔رحمان ملک نے 10 سالہ ملازمہ طیبہ پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سخت ایکشن لیا جائے۔ کسی سے بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہو رہی ہے تو بروقت اقدام نہیں کیوں نہیں کیاگیا؟جب کوئی کام بر وقت نہ کیا جائے تو پھر نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے منشیات کے بارے میں کہا کہ تمام سیاستدانوں کا ڈی این اے ٹیسٹ‌ کرنا چاہیے۔ الیکشن لڑنے سے پہلے ڈکلیئر ہونا چاہیے کیا کبھی شراب، چرس یا افیون پی ہے کہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :