سرکاری پیسے کے ذاتی استعمال کا الزام ،آسٹریلیا کی وزیر صحت مستعفی

جمعہ 13 جنوری 2017 19:20

سرکاری پیسے کے ذاتی استعمال کا الزام ،آسٹریلیا کی وزیر صحت مستعفی

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) عہدے کے ناجائز استعمال کے الزامات پر آسٹرلیا کی وزیر صحت سوسن لی ویداے سے مستعفی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹرلیا کی وزیر صحت سوسن لی نے عہدے کے ناجائز استعمال کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔

(جاری ہے)

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کوئنز لینڈ کے سیاحتی مقام گولڈ کوسٹ کے مختلف دوروں کے لئے سرکاری پیسے کا استعمال کیا۔یاد رہے کہ پچھلے ہفتے سے ان سے مسلسل استعفی کی طلب ہورہی تھی۔کئی مشکلات میں مبتلا وزیراعظم میلکم ٹرن بل کو نئے سال کے آغاز میں ہی سوسن لی کے استعفی سے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :