شکیب الحسن کی ڈبل سنچری، بنگلہ دیش کے ٹاپ اسکورر بن گئے

جمعہ 13 جنوری 2017 19:26

شکیب الحسن کی ڈبل سنچری، بنگلہ دیش کے ٹاپ اسکورر بن گئے
ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) شکیب الحسن نے ولنگٹن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی اور بنگلہ دیش کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔شکیب الحسن نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نی217 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 31 چوکے شامل ہیں۔ اس سے قبل تمیم اقبال بنگلہ دیش کے ٹاپ اسکورر تھے جنہوں نے 2016 میں ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف 206 رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

شکیب ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے بنگلہ دیشی بیٹسمین ہیں۔ولنگٹن میں جاری ٹیسٹ میں کپتان مشفیق الرحیم نے شکیب کا بھرپور ساتھ دیا اور 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں بیٹسمینوں نے 359 رنز بنا کر ملکی تاریخ کی بڑی پارٹنر شپ قائم کی۔ یہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں وکٹ پر کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی شراکت بھی ٹھہری، اس سے قبل یہ اعزا ز281 رنز کے ساتھ پاکستان کے آصف اقبال اور جاوید میانداد کے پاس تھا۔

متعلقہ عنوان :