سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے تعلیمی نصاب میں جمہوریت کے حوالے سے مواد کو شامل کرنا احسن اقدام ہے،رضا ربانی

جمعہ 13 جنوری 2017 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے تعلیمی نصاب میں جمہوریت کے حوالے سے مواد کو شامل کرنا احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کا اظہار جمعہ کے روز سینٹ کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کی جانب سے ایک رپورٹ میں جمہوریت کے حق اور آمریت کو رد کرنے کے لئے تعلیمی نصاب میں اسے شامل کرنے کی تجاویز دیں تھی۔ سندھ حکومت کی جانب سے اس پر عمل کیا گیا ہے اور اپنے نصاب میں جمہوریت کے فوائد کو شامل کیا ہے۔ ۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :