بیرونی قرضہ 75کھرب سے بڑھ چکا ہی: عبد الرشید قریشی

ْغربت ،بیروزگاری ،کرپشن اورمہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہی:چیئرمین عدلیہ بچاء کمیٹی

جمعہ 13 جنوری 2017 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) عدلیہ بچائو کمیٹی کے چیئرمین عبد الرشید قریشی نے لاہور ہائیکورٹ احاطہ بار روم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔آج پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 75کھرب سے زیادہ ہوچکا ہے ۔ موجودہ حکمرانوں نے 5ہزار 709ارب کا ریکارڈ قرضہ لیا ہے ۔ پاکستان کا ہر شہری ایک لاکھ چار ہزار روپے کا مقروض ہے ۔

غربت ، بیروزگاری ،ناانصافی ،کرپشن ،مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔موجودہ سسٹم بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اسمبلیوں میں ایک بھی کسان،مزدوراور غریب آدمی نہیں ہے۔جاگیردار،وڈیرے ،صنعتکار،سرمایہ دار اور کروڑ پتی افراد اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کی بھلائی کے لئے ان حالات کا تقاضاہے کہ نیک اور دیانتدار افراد پر مشتمل حکومت قائم کی جائے جو پاکستانیوں کا بیرون ملک جمع کرایا گیا سرمایہ پاکستان واپس لائے ۔اور لٹیروں کا سخت احتساب کیا جائے ۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک دیوالیہ ہوجائیگا۔تقریب سے ڈاکٹر شاہد نصیر،امتیاز رشید ایڈووکیٹ،چودھری شہباز احمد ایڈووکیٹ اور میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :