پاک فضائیہ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے بھر پور کردار ادا کیا ،سہیل امان

آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، سربراہ پاک فضائیہ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 13 جنوری 2017 19:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ پر فخر ہے جس نے پاکستان کا پرچم ہمیشہ بلند رکھا، ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے میں بھرپور کردار ادا کیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو اسلام آباد کے پی اے ایف نور خان ایئر بیس میں ٹرانسپورٹ کنورژن کو اس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا، ترجمان ایئرفورس کے مطابق ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے پیشہ وارانہ مہارت میں قابل رشک تاریخ رکھتی ہے، جس کا شمار دنیا کی بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے، پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برو کے کار لاتے ہوئے مملکت خداداد کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ملک کی دفاع کیلئے قابل قدر قربانیاں دیں، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے ملک دشمن عناصر کی کمر توڑ دی اور سیلاب سمیت ہنگامی حالات سے نمٹنے میں بھرپور کردار ادا کر کے پاکستان کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا جس کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا، ترجمان ایئر فورس نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے اس موقع پر 37گریجوایٹس میں ٹرافیاں اور اسناد بھی تقسیم کیں۔

وقار)

متعلقہ عنوان :