اورکزئی، مسافر کوچ کو حادثہ، پانچ مسافر زخمی

جمعہ 13 جنوری 2017 19:38

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) ایجنسی کے اپر تحصیل کے یخ کنڈو کی مقام پر مسافر کوچ کو حادثے کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوگئے ۔ پاک آرمی کی جوانوں نے زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی،زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے اپر تحصیل کی علاقہ یخ کنڈو کی مقام پر ایجنسی کے خادی زئی سے ہنگو جانی والی مسافر کوچ کی اچانک بریک فیل ہونے سے یہ حادثے کا شکار ہوگئی تاہم ڈرایور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کر کے مسافر کوچ کو گہری کھائی میں گرنے سے بچا کر خفاظتی دیوار سے ٹکرا دیا ۔

جس سے مسافر کوچ الٹ گئی ، پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق پانچ مسافر محمد کریم،علی اکبر،محمد سلیم، جلال الدین اور عظیم خان زخمی ہوئے ، حادثہ کی اطلاع ملتی ہی پاک آرمی کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر مسافر کوچ سے ز خمیوں کو نکالا اور فوری طبی امداد فراہم کر کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیئے،جبکہ ایک مسافر کی حالت تشویشناک ہونے پر کوہاٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :