پی سی بی کے زیر اہتمام نیشنل ون ڈے ریجنل کرکٹ کپ کا چوتھا راونڈ کل کھیلا جائیگا

تیسرے راونڈ کے اختتام پر کراچی وائٹس تینوں میچوں میں نا قابل شکست رہتے ہوئے 6پوائنٹس کیساتھ سر فہرست

جمعہ 13 جنوری 2017 19:46

پی سی بی کے زیر اہتمام نیشنل ون ڈے ریجنل کرکٹ کپ کا چوتھا راونڈ کل کھیلا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ون ڈے ریجنل کرکٹ کپ کا چوتھا راونڈ کل (ہفتہ) کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرے راونڈ کے اختتام پر کراچی وائٹس تینوں میچوں میں نا قابل شکست رہتے ہوئے 6پوائنٹس کیساتھ سر فہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چوتھے راونڈ میں پہلا میچ اسلام آباد اور لاہور وائٹس کی ٹیموں کے مابین پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں راولپنڈی اور لاہور ریجن بلیوز کی ٹیمیں مد مقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

فاٹا اور کراچی بلیوز کی ٹیمیں مرغزار کرکٹ گراونڈ اسلام آباد جبکہ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کراچی وائٹس اور پشاور ریجن کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ تیسرے راونڈ کے اختتام پر کراچی وائٹس کی ٹیم تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 6پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ راولپنڈی ریجن، اسلام آباد اور پشاور بلیوز تین میچوں میں دو میں فتح کیساتھ الترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے، فاٹا ور پشاور کی ٹیموں نے ایک میچ میں کامیابی کیساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر جبکہ لاہور کی دونوں ٹیمیں کوئی میچ نہ جتینے پر ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہے ۔