پاکستان بیٹنگ لائن پھر دھوکہ دے گئی،پہلے ون ڈے میں92رنز سے شکست، کینگروز کو سیریز میں1-0کی برتری حاصل

پاکستان کر کٹ ٹیم 269رنز ہدف کے تعاقب میں 42.4اوورز میں 176رنز بنا کر آئوٹ پاکستان کے بابر اعظم 33،عماد وسیم29،اظہر علی24،محمد رضوان 21 اور شرجیل خان 18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنرنی4،پیٹ کمنزنی3،مچل سٹارک نی2اور مچل مارش نے 1وکٹ حاصل کی میچ میں شاندار سنچری سکور کرنے پر میتھیو ویڈ مین آف دی میچ قرار، دوسرا ون ڈی(کل) میلبورن میں کھیلا جائیگا

جمعہ 13 جنوری 2017 19:54

پاکستان بیٹنگ لائن پھر دھوکہ دے گئی،پہلے ون ڈے میں92رنز سے شکست، کینگروز ..
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 92 رنز سے شکست دیکرپانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کر کٹ ٹیم 269رنز ہدف کے تعاقب میں 42.4اوورز میں 176رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 33،عماد وسیم29،اظہر علی24،محمد رضوان 21 اور شرجیل خان 18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنرنی4،پیٹ کمنزنی3،مچل سٹارک نی2اور مچل مارش نے 1وکٹ حاصل کی۔ میچ میں شاندار سنچری سکور کرنے پر میتھیو ویڈ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈی(کل)اتوار کو میلبورن میں کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو برسبین کے وولن گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلیا نے مقررہ50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنائے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو ویڈ سنچری سکور کر کے ناقابل شکست رہے،جبکہ میکسویل60، ہیڈ39 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نی3،محمد عامر اور عماد وسیم نے 2,2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں پاکستانی ٹیم 42 ویں اوور میں 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور شرجیل خان نے کیا اور دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 38 رنز تک پہنچایا تھا کہ شرجیل خان جیمز فالکنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ ایک رن کے اضافے کے بعد کپتان اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

محمد حفیظ بھی 4 رنز بنا کر فالکنر کا شکار بنے جب کہ عمر اکمل کو 17 رنز پر مچل اسٹارک نے ٹریوس ہیڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ بابر اعظم اچھی فارم میں نظر آئے تاہم وہ بھی 33 رنز بنا کر پیٹ کمنس کی گیند پر سلپ میں اسٹیون اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے۔بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی خواطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا جب کہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر جانے والے کپتان اظہر علی بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھاسکے اور 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 33 جب کہ عماد وسیم 29 رنز بناکر سر فہرست رہے۔ میچ میں شاندار سنچری سکور کرنے پر میتھیو ویڈ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈی(کل)اتوار کو میلبورن میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :