پانامہ کیس میں پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم ہوتا تو قانون کا پیمانہ الگ ہوتا‘ پرویز اشرف

2018کا الیکشن پیپلزپارٹی کو ہی ہوگا ہم مخالفین کو شکست دیں گے ‘ پیپلزپارٹی میں نئے شامل ہونیوالوں سے کوئی اختلاف نہیں ‘ہم بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے ‘19جنوری سے ہی حکومت مخالف تحر یک کا آغاز کر دیا جائیگا ‘سابق وزیر اعظم کی لاہور میں گفتگو

جمعہ 13 جنوری 2017 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) سابق وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم ہوتا تو قانون کا پیمانہ الگ ہوتا‘2018کا الیکشن پیپلزپارٹی کو ہی ہوگا ہم مخالفین کو شکست دیں گے ‘ پیپلزپارٹی میں نئے شامل ہونیوالوں سے کوئی اختلاف نہیں ‘ہم بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے ‘19جنوری سے ریلی سے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں فیصل صالح حیات سمیت جو بھی لوگ شامل ہو رہے ہیں ان سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں بلکہ ہم سب نے اب متحد ہو کر پیپلزپارٹی کو پنجاب بھر میں مضبوط اور فعال کر نا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں سیاسی مخالفین کو سر پر ائز دیں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ پر ویز اشرف نے کہا کہ پانامہ کیس میں حکمرانوں کی کر پشن بے نقاب ہو رہی ہے مگر پانامہ میں پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم ہوتا تو قانون کا پیمانہ الگ ہوتالیکن دیکھتے ہیں اب پانامہ لیک کا سپر یم کورٹ میں کیا فیصلہ آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحر یک کا آغاز اب دنوں کی بات رہ گئی ہے ۔