چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری، فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا

جمعہ 13 جنوری 2017 20:01

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرکے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیسہ اخبار انارکلی میں جائیداد سے متعلق متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف سول عدالت میں کیس زیر التوا ہے، دیوار گرنے پر عدالت عالیہ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک کو معاملہ حل کرنے کا حکم دیا، صدیق الفاروق نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معاملہ حل نہیں کیا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرکے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :