پشاور زلمی کے سربراہ کی شاہد آفریدی کو ’گورنر سندھ‘ بننے پر مبارکباد کا مذاق سوشل میڈیا پر وائرل ، مداحوں نے خبر کو سچ سمجھ کر خوشی کا اظہار اورمبارکباد بھی دے ڈالی

جمعہ 13 جنوری 2017 20:46

پشاور زلمی کے سربراہ کی شاہد آفریدی کو ’گورنر سندھ‘ بننے پر مبارکباد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کا سابق کپتان شاہد آفریدی کو مذاق میں کیا جانے والا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید آفریدی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے شاہد خان آفریدی کو نیا ’گورنر سندھ‘ بننے کی پیشگی مبارکباد دی۔ پوسٹ ہوتے ہی یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کے مداحوں نے اس خبر کو سچ سمجھا اور بہت خوشی کا اظہار کیا۔ تاہم ابھی 40 منٹ ہی گزرے تھے کہ جاوید آفریدی نے ایک دوسرا ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کسی دوسرے شاہد کا ذکر کر رہے تھے۔ تاہم پشاور زلمی کے سربراہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ دوسرا شاہد کون ہی خیال رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد نئے گورنر سندھ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ گورنر سندھ کیلئے سینیٹر مشاہد اللہ، سینیٹر نہال ہاشمی اور محمد زبیر سمیت دیگر شخصیات کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔۔