ججز نظر بندی کیس میں جنرل (ر) پرویز مشرف کو وطن واپسی پر فول پروف سیکورٹی میں عدالت لانے کیلئے احکامات جاری

جمعہ 13 جنوری 2017 21:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو وطن واپسی پر فول پروف سیکورٹی میں عدالت لانے کیلئے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو احکامات جاری کر دیئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم 9 فروری تک پیش نہ ہوا تو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو گھروں پر نظربند رکھنے کے مقدمہ کی سماعت کی۔ دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے درخواست جمع کرائی کہ پرویز مشرف وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں مگر انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ عدالت نے درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کئے۔ پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے کہا کہ اس متعلق وزارت داخلہ پہلے ہی سیکورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی کراچکی ہے اور وہ عدالتی ریکارڈ پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :