باجوڑایجنسی ، قبائلی رہنماء ملک عبدالرئوف کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، 2 افراد زخمی

جمعہ 13 جنوری 2017 21:36

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) باجوڑایجنسی میں قبائلی رہنماء ملک عبدالرئوف کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقہ لرخلوزومیں قبائلی رہنماء ملک عبدالرئوف کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں قبائلی رہنماء ملک عبدالرئوف اور لیویز سپاہی عبدالولی معمولی زخمی ہوگئے ہیں ۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ طورپر تباہ ہوگئی ہے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خا رمنتقل کیاگیاہیں ۔

متعلقہ عنوان :