واپڈا نے گولین گول ہائیڈل پاور سٹیشن سے چکیا تن دیر گرڈ سٹیشن تک مین ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا ٹھیکہ واپڈا کے اصولوں کو پامال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اور ٹینڈر کئے بغیر نیٹرا کون کمپنی کو دے کر میگا کرپشن کا ارتکاب کیا ہے،واپڈا قوانین کے مطابق کمپنی کو C-A کیٹیگری کا حامل ہونا چاہئے تھا مذکورہ کمپنی C-1 کیٹیگری کی حامل تھی،وفاقی حکومت میگا کرپشن کا فوری نوٹس لے اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے
جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن مولانا عبد الاکبر چترالی و دیگر کی پریس کانفرنس
جمعہ 13 جنوری 2017 21:37
(جاری ہے)
وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس میگا کرپشن کا فوری نوٹس لے اورذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکہ دیتے وقت ٹرانسمشن لائن بچھانے کی کل لاگت 3 ارب20 کروڑروپیہ تھی۔
ٹھیکہ دینے کے بعد مزید 2 ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔اس کے باوجود مذکورہ کمپنی 106 میگا واٹ بجلی کی ترسیل کے لئے 220 کلو واٹ کی ٹرانسمشن لائن بچھا رہی ہے ۔ جبکہ ضرورت 440 کلو واٹ ٹرانسمشن لائن کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکثر علاقوں جن میں دنین چترال، جغور، بکر آباد ، چمر کن، بروز ، کیسو اور دروش میں آبادی او زرعی زمینوں کے اوپر سے ٹرانسمشن لائن بچھائی جارہی ہے جو کہ مذکورہ علاقوں میں کینسر مرض کے پھیلنے اور جانی و مالی نقصانات کا مستقبل میں قوی امکانات ہیں۔مذکورہ علاقوں کے لوگوں کو یکسر نظر اندا زکر کے ان سے پوچھے بغیر ان کی زرعی زمینوں اور آبادی پر ٹرانسمشن پول لگائے جارہے ہیں۔ با ربار مطالبات کے باوجود ٹھیکیدار کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع چترال کو30 میگا واٹ بجلی بطور رائلٹی دی جائے۔بصورت دیگر ضلع چترال میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔اس صورت میں امن و امان یا لاء اینڈ اآرڈر کا مسئلہ پید اہو ا تو اسکی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت اور واپڈا پر عائد ہو گی۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر واپڈا کے خلا ف کاروائی کی جائے اور اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.