سول جج راولپنڈی نے ملک ریاض کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

کیس کی آئندہ سماعت کل14جنوری2017کوہوگی۔عدالت کے حکم کے پیش نظرپولیس نے بزنس ٹائیکون ملک ریاض کوعدالتی سمن ارسال کردیے،میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 جنوری 2017 19:28

سول جج راولپنڈی نے ملک ریاض کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری2017ء) :سول جج راولپنڈی کی عدالت نے ملک ریاض کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں،کیس کی آئندہ سماعت کل14جنوری 2017کوہوگی۔عدالت کے حکم کے پیش نظرپولیس نے بزنس ٹائیکون ملک ریاض کوعدالتی سمن ارسال کردیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاضل جج کی عدالت میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کیخلاف تین مقدمات زیرسماعت ہیں۔

فاضل جج نے 27مارچ 2015کوفیصلہ سنایاتھا۔

(جاری ہے)

جس میں بحریہ ٹاؤن کو38کروڑ83لاکھ روپے بمعہ سودنقصانات کی جزوی ادائیگی کے ساتھ جمع کروانے کاحکم دیاتھا۔بحریہ ٹاؤن نے اسی عدالت میں سول مقدمہ دائر کیا۔جس میں دعویٰ کیاگیاتھاکہ عدالت کے حکم پر2ارب 33کروڑ64لاکھ روپے کی رقم اداکردی گئی ہے۔عدالت نے درخواسے منظورکرتے ہوئے فریقین سمیت ملک ریاض کونوٹسزجاری کردیے۔لیکن اس کے برعکس29جون 2016ء تک ملک ریاض کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں حاضر نہیں ہوا۔جس پرفاضل جج نے ملک ریاض کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کیس کی آئندہ سماعت کل14جنوری 2017کوہوگی۔ عدالت کے حکم کے پیش نظرپولیس نے بزنس ٹائیکون ملک ریاض کوعدالتی سمن ارسال کردیے ہیں۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :