کراچی، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حنیف جکھورا مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے ، نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کردی گئی

جمعہ 13 جنوری 2017 21:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حنیف جکھورا جو مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے تھے ان کی نمازِ جنازہ گزشتہ روزمغرب کی نماز کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔ ان کی تدفین بھی مکہ مکرمہ میں کردی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حنیف جکھورا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے ہوئے تھے ۔ حنیف جکھورا کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی ہفتہ 14جنوری کو بلال مسجد میں خیابانِ اتحاد، فیز 7 ڈیفنس میں بعد نمازِ مغرب ہوگی جبکہ خواتین کیلئے درسِ قرآن ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 68، فرسٹ اسٹریٹ، خیابانِ محافظ فیز 6 ڈیفنس میں ہوگا۔ #

متعلقہ عنوان :