مٹہ، بر تھانہ زوڑا میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر شادی شدہ خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی

جمعہ 13 جنوری 2017 21:53

مٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) مٹہ کے علاقہ بر تھانہ زوڑا میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر شادی شدہ خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔لاش پوسٹ مارٹم کی بعد ورثاء کی حوالے ۔پولیس نے رپورٹ درج کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹہ علاقہ برتھانہ زوڑا میں ایک شادی شدہ خاتون مسماة(م)زوجہ سیف الملوک نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھر میں زہر پی کر خود کشی کرلی ۔لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال لائی گئی ۔جہاں پر پوسٹ مارٹم کی بعد ورثاء کی حوالے کی گئی ۔پولیس نے رپورٹ درج کی پولیس رپورٹ کی مطابق خودکشی کرنے والی خاتوں کی شوہر اس وقت محنت مزدوری کیلئے ملک سے باہر ہے۔جبکہ یہ شوہر کی دوسری بیوی تھی ۔

متعلقہ عنوان :