جماعت اسلامی فاٹا اصلا حات کیلئے فروری میں اسلام آباد تک لانگ مارچ کر یگی،جماعت اسلامی فاٹا کے امیر حاجی سر دارخان

جمعہ 13 جنوری 2017 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) جماعت اسلامی فاٹا اصلا حات کے لئے فروری میں اسلام آباد کو لانگ مارچ کر ے گی ۔جماعت اسلامی فاٹا اصلا حات کے لئے تما م قبائلی علاقوں میں تحریک چلا ئی گی ۔اور ہر تحصیل کی سطح پر جلسے اور مظاہرے کرے گی ۔سر دارخان نے کہا کہ فاٹا اصلا حات قبائلی عوام کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔قبائل عوام کسی بھی صورت اصلا حات سے د ست بر دار نہیں ہو نگے ۔

ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی فاٹا کے امیر حاجی سر دارخان نے قبائلی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے۔حکو مت جلد از جلد FCRکو ختم اور فاٹا کو KPKضم کیا جائے ۔پہلی فروصت میں مر دم شماری کیا جائے اور صوبائی الیکشن کمشنر کے تحت 2017ء میں بلدیاتی انتخابات کرایا جائے ۔

(جاری ہے)

اور 2018ء کے جنرل الیکشن کے ساتھ ساتھ صوبائی انتخابات کا انعقاد بھی کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فاٹا اصلا حات میں تاخیری حربوں سے گریز کرے۔جس سے قبائلی عوام کی ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں ۔فاٹا 70سال سے شہر نا پر سان چلا آرہا ہے۔جہاں لو گوں کو صا ف پانی تک میسر نہیں ہے ۔قبائلی عوام اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبو رہیں ۔تمام فاٹا میں یو نیورسٹی ہے اورنہ کوئی میڈیکل کا لج۔قبائلی عوام فاٹا میں اپنی مد د آپ کے تحت زند گی گزار رہے ہیں ۔

21ویں صدی کا تقاضا ہے کہ فاٹا اصلا حات کو جلد از جلد نافذکیا جائے اور فاٹا کو سٹریم لا ین میں لایا جائے اورفاٹا کے عوام کی آئینی ،قانونی ،سیا سی ،جمہوری اور بنیا دی انسانی حقوق بحال کیا جائے۔ انہو ں نے کہاکہKPKکے تحت ایمرجنسی بنیا دوں پر سکو لز ،ہسپتال،سڑک تعمیر کر کے یہاں تمام ادارے قائم کیے جائے۔