Live Updates

عمران خان جھوٹ کاسہارا لیکربے جان کیس میںجان ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،امیرمقام

جمعہ 13 جنوری 2017 22:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کہہ رہے کہ عوام میںشعورآگیاہے اورواقعی شعور آنے کے بعدعوام ان سے متنفرہوگئے ہیںاور پاکستان تحریک انصاف کے کاروان کوخیربادکہہ رہے ہیں، عمران خان جھوٹ کاسہارالیکرایک من گھڑت اوربے جان کیس میںجان ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،خان صاحب کوعوام کی فلاح وبہوداورترقی کے کاموںسے الرجی ہے انہیںسڑکوںپر گھومنااچھا لگتاہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کوپاکستان کی کرنسی سے محبت ہے مگرپاکستان اورملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنیوالے منصوبوںسے محبت نہیں،پنڈال میںخالی کرسیوںسے خطاب کرنیوالے پاکستان مسلم لیگ ن کے جم غفیرجلسے دیکھ کربوکھلاگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک صوبے میںمکمل طورپرناکام ہونیوالوںکا پوراملک چلانے کادعویٰ کسی دیوانے کے خواب سے کم نہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے بخشالی،ضلع مردان میںایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیںوزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پارہوتی میںآپریشنل فیزمردان کے 8.6کلومیٹرپائپ لائن منصوبے کابھی افتتاح کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخواکے اسمبلی میںصرف بل پاس کئے جاتے ہیںاس پرعمل کرنایاکراناتحریک انصاف والے بھول جاتے ہیں،صوبائی حکومت عوام کی توقعات پربالکل پورانہیںاتری جسکابدلہ لینے کیلئے عوام بے صبری سی2018کے عام انتخابات کاانتظارکررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سال صوبائی حکمران خواب غفلت میںتھے اسلئے صفائی کے منصوبے اب صوبائی حکمرانوںکویادآگئے ہیں،خان صاحب دوسروںکی احتساب کی بات کرتے ہیںمگرخیبرپختونخوامیںنہ اپنے وزراء اوروزیراعلیٰ کاکبھی احتساب کرنے کی ہمت کی اورنہ ہی عوام کوانصاف فراہم کیا۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف جس مشن پرہے وہ ملک اورمعیشت کی استحکام،ملک کی ترقی،عوام کی فلاح وبہبود،امن وامان کے قیام اورایک روشن پاکستان کامشن ہے ،عوام میںناامیدی پھیلانے والے ہارگئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا پاکستان مسلم لیگ ن کاقلع بن رہی ہے،عوام میںمسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی پذیرائی 2018میںخیبرپختونخوامیںمسلم لیگ(ن)کی حکومت کے قیام کاپیشگی اعلان ہے جس عمران خان اورانکے حواری خوفزدہ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :