عیسائی برادری کا 2ساتھیوں کی رہائی کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 13 جنوری 2017 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) برکی روڈ کے رہائشی عیسائی برادری نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 2ساتھیوں ہاشم مسیح اور اعظم مسیح کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا۔

(جاری ہے)

سڑک بلاک ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا اور لاہور سٹیشن سے ڈیوس روڈ تک کی ٹریفک بلاک ہوگئی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسیحی برادری کو قبضہ گروپوںسے نجات دی ہے۔پولیس نے ان کے 2ساتھیوں کو بے گناہ تھانے میں بند کیا ہواہے۔ اور پولیس قبضہ گروپ مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔(سعید)

متعلقہ عنوان :