کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

سفارت خانے کے اندر گھسنے کی کوشش سکیورٹی حکام نے ناکام بنا دی

جمعہ 13 جنوری 2017 22:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) افغانستان کے دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق ڈپٹی چیف کی قیادت میں مظاہرین نے پاکستانی سفارت خانے کے اندر گھسنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی حکام نے مظاہرین کو سفارتخانے کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا۔

(جاری ہے)

مظاہرہ دو روز قبل کابل اور قندھار میں ہونے والے حملوں کے خلاف کیا جارہا تھا۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

متعلقہ عنوان :