ریڈیو پاکستان ملک میں تعلیم ، معلومات، تفریح اور فن کے فروغ کا اہم اور بنیادی ادارہ ہے،خورشید احمد ملک
دانشورادیب شاعر، صحافی ہر طبقہ فکر کے کافی افراد کی تعداد اس شعبے سے وابستہ چلی آرہی ہے،ڈی جی ریڈیو پاکستان
جمعہ 13 جنوری 2017 22:50
(جاری ہے)
ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ریڈیو رائے عامہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہ ابلاغ کا تیز ترین اور موثر ترین ذریعہ ہے اس لئے اس کی افادیت میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان نے قومی زبان اردو کے علاوہ سرائیکی اور پشتو زبانوں میں نشریات کے ذریعے گزشتہ 36 برس کے دوران شعور وآگہی کی شمعیں روشن کر رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت سی پیک کا منصوبہ خطے میں تبدیلی کا سب سے بڑا مظہر ہے۔
ریڈیو پاکستان اس منصوبے کے معاشی، معاشرتی ، تہذ یبی اور ثقافتی اثرات کے مختلف پہلوئوں کو پیش کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ڈائریکٹر انجنیئرنگ محمد خان نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے کہ ریڈیو پاکستان ڈیرہ سے صوت القرآن چینل 93.4 پر نشریات کا آغاز کر رہے ہیں جو کہ علاقہ کی عوام کیلئے مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا براڈ کاسٹنگ ہائوس کی تعمیر بہت جلدشروع ہو جائے گی۔ تعمیری مراحل کی تکمیل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر نیوز (ر) گلزار احمد خان، ابو المعظم ترابی، قاسم سیال، کنٹرلر ہوم فیاض بلوچ نے سالگرہ کے موقع پر ریڈیوپاکستان کے افسران و عملہ کو مبارکباد دی ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل خورشید احمد ملک کو تحائف پیش کئے گئے اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل نے براڈ کاسٹنگ ہائوس کا سنگِ بنیاد رکھا اور صوت القرآن چینل 93.4 کا افتتاح کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.