ترک پولیس نے مزید 2 مغوی پاکستانیوں کو کروا لیاہے، اس پر ترک حکومت کے شکرگذار ہیں ،کستانی قونصل خانہ بازیاب افراد سے رابطے میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا بیان

جمعہ 13 جنوری 2017 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ ترک پولیس نے مزید 2 مغوی پاکستانیوں بلال اور فرخ شہزادکو بازیاب کروا لیاہے، اس پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ‘ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک پولیس نے مزید 2 پاکستانی بازیاب کروا لئے ہیں ان کے نام بلال اور فرخ شہزاد ہیں۔

(جاری ہے)

بازیابی سے متعلق پاکستانی قونصل خانے کو اطلاع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ترکی نے پاکستانی باشندوں کو قونصلر تک رسائی دیدی ہے ۔ بازیابی پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستانی قونصل خانہ بازیاب افراد سے رابطے میں ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :