Live Updates

عمران خان کی تحریک نے عوام میں سیاسی شعور پید اکیا اور اب عوام کیلئے کھرے اور کھوٹے کی تمیزکرناممکن ہے، صوبائی حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کردیا ہے، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ سوات کو 10کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جارہا ہے جس سے تحصیل مٹہ کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوںگی

صوبائی وزیرکھیل ‘ثقافت‘اثارقدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان کا شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعہ 13 جنوری 2017 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویڑن کے صدراورصوبائی وزیرکھیل ‘ثقافت‘اثارقدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی تحریک نے عوام میں سیاسی شعور پید اکیا اور اب عوام کیلئے کھرے اور کھوٹے کا تمیزکرناممکن ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کردیا ہے اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ سوات کو 10کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جارہا ہے جس سے تحصیل مٹہ کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوںگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز جمعہ موضع اویشا مٹہ سوات میںایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے سر کردہ شخصیت خان افضل نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میںشمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم صوبائی وزیر محمود خان کا علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے ریکارڈ توڑ ترقیاتی منصوبوں اور خاص طور پر مٹہ تو فاضل روڈ کی تعمیر سے متاثر ہوکراپنی سیاسی پارٹی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اور انشائ اللہ تاحیات محمود خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے مشن کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ اجتماع سے ضلعی کونسلر بہادر خان‘اقبال حسین‘غلام اللہ‘ناظم ویلج کونسل شوخدڑہ بختی خان ‘جنرل کونسلر حاجی شیر عالم خان‘ابراہیم خان اور نعیم نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر خان افضل کو خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو بلا امتیاز عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں مفاد پرست سیاستدانوں نے ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد میں نہیں بلکہ ذاتی مفاد کے حصول اور مخصوص لوگوں کو نوازنے کیلئے منظور کئے جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور دولت اکھٹی کرنا یا جائیدادیں بنانا نہیں بلکہ علاقے کے عوام کے مسائل اور مشکلات حل کرنا اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ماضی میں مفاد پرست سیاستدانوں نے عوام سے پختونوں کے حقوق‘روٹی ‘کپڑا مکان اور اسلام کے نام پر عوام سے ووٹ حاصل کرکے پھر اپنی عیاشیوں ‘بینک بیلنس اور جائیدادیں بنانے میں مصروف رہے اور علاقے کے مسائل اور عوام کی مشکلات کو بھول جاتے تھے۔

محمود خان کا کہناتھا کہ انشا ئ اللہ پی ٹی آئی اپنی مثبت پالیسیوں اور کارکردگی کی بنائ پر 2018کے عام انتخابات میں روایتی سیاستدانوں کو ایک بار پھرعبرت ناک شکست سے دوچار کرکے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور انشائ اللہ عمران خان آئندہ پاکستان کا وزیر اعظم ہوگا۔انہوں نے سپاس نامے میں پیش کئے گئے مطالبات پرگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اور گورنمنٹ بوائز پرائمری دونوں سکولوں کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دینے اور ٹرانسفارمر کی فراہمی اور اویشا روڈ کی تعمیر کی یقین دہانی کرائی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات