سی پیک ے کی بدولت تھر کول کے ذخائر سے بجلی کی پیداوار ، سندھ میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے، احسن اقبال

جمعہ 13 جنوری 2017 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی بدولت تھر کول کے ذخائر سے بجلی کی پیداوار سے سندھ میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے، جمعہ کے روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ توانائی منصوبوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئلے کے ذخائر سے بجلی پیدا کی جارہی ہے، سی پیک کی بدولت پہلی بار تھر کول کے ذخائر سے بجلی پیدا کی جارہی ہے، تھر کول ذخائر کے استعمال سے سندھ میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا، انہوں نے کہا کہ کیٹی بندر منصوبے میں بھی تھر کول کا استعمال کیا جارہا ہے، پاکستان میں فضائی آلودگی، خاربن کی شرح بہت سے ممالک سے کم ہے، جدید ٹیکنالوجی کی بدولت فضا میں کاربن کی شرح کو بڑھنے سے روکا جائیگا، سی پیک منصوبوں میں ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد جارہا ہے، سی پیک کے تمام منصوبے ماحولیاتی ماہرین کی مشاورت کے بعد تیار کئے گئے ہیں، کوئلے کے تمام منصوبوں میں سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے، سی پیک منصوبوں سے جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور استعمال ممکن ہوا ہے۔

وقار)