اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 11افراد گرفتار ،بھاری مقدار میں شراب، ہیروئن اور دیگر منشیات برآمد

جمعہ 13 جنوری 2017 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) وفاقی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دارلحکومت میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں شراب، ہیروئن اور دیگر منشیات برآمد کرتے ہوئے 11افرادکو گرفتار کر لیا ۔ ملزما ن کے قبضے سے 6 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے مہر آبادی اور بھیکا سیداں میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 46بوتل شراب ، ایک کلو 600گرام ہشیش ، 230گرام ہیروئن اور 6موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

تمام ملزمان کو تھانوں میں منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس کی ہدایت پر وفاقی پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپر یشن کیا۔ سرچ آپریشن میں رینجرز اور انٹی ناکوٹیکس کے اہکاروں نے بھی حصہ لیا۔ مجموعی طور پر 200گھروں کی تلاشی لی گئی جہاں سی11 افراد کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کی گئیں۔( مہر علی خان)