سپریم کورٹ میں حامد سعید کاظمی کی سزاء کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی

جمعہ 13 جنوری 2017 23:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی سزاء کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کوجسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے حامد سعید کاظمی کی سزاء کالعدم قراردینے کیلئے دائر اپیل کی سماعت کی۔ اس موقع پر حامد سعید کاظمی کے وکیل سردارلطیف خان کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے انہیں بتایا کہ کیس میں پراسیکیوٹر ایف آئی اے اظہر چوہدری کی جانب سے التواء کی درخواست آئی ہے ، لہذاآج سماعت نہیں ہوسکے گی۔ بعدازاں فریق وکیل کی استدعا پرمزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔