مال روڈ پر احتجاجی جلوسوں‘ ریلیوں پر پابندی اوراحتجاج کیلئے کوئی ایک جگہ مختص کر نے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 13 جنوری 2017 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حناء پرویز بٹ نے مال روڈ پر احتجاجی جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی اوراحتجاج کیلئے کوئی ایک جگہ مختص کر نے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانیوالی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئے روز مال روڈ پر احتجاجی جلوس ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے اور جب مال روڈ بند ہوتا ہے تو پورے لاہور شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے ایک طرف تو کاروباری حضرات خصوصاً مال روڈ اور ملحقہ علاقہ کے کاروباربہت متاثر ہوتے ہیں اس کے ساتھ اکثر ایمبولینس میں پھنسے مریض بھی ہسپتال پہنچنے کی بجائے وہیں خالق حقیقی سے جا ملتے ہیں لہٰذا پنجاب کا یہ منتخب ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ احتجاج کیلئے ناصر باغ یا کوئی اور جگہ مقرر کر دی جائے جہاں لوگ اپنا احتجاج ریکارڈ کرا سکیں اور باقی نقصانات سے بھی بچا جاسکے۔