ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی کی جانب سے غریب و مستحق افراد میں سندھ بنک اے ٹی ایم گزارا الائونس کارڈکی تقسیم

جمعہ 13 جنوری 2017 23:31

سکھر۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی کی جانب سے جمعہ کے روز سچل آڈیٹوریم ہال خیرپور میں منعقدہ ایک تقریب میں 808 غریب و مستحق افراد میں مجموعی طور پر48 لاکھ 48 ہزار روپے کے سندھ بنک اے ٹی ایم گزاراالائونس کارڈ تقسیم کیے گئے ، پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کارڈ تقسیم کیے، اس موقع پر انہوں نے ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی کی جانب سے صاف اور شفاف طریقے سے غریب اور مستحق افراد کے کارڈ بنانے پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی نظیر احمد سومرو، زکوٰة آفیسر سلیم ٹانوری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فی کس 6000 ہزار روپے کارڈ میں موجود ہیں اور ہر ماہ ایک ہزار روپے کارڈ میں منتقل کیے جائیں گے۔ کمیٹی کی جانب سے طلبہ و طالبات ، مریضوں، بچیوں کے جہیز ، معذوروں اور دیگر مستحق افراد کو زکوٰة فنڈز کے تحت مالی امداد کی گئی ہے ۔ اس موقع پر مظہر خان ، علی شیر مکول، غلام حسین مغل، مقصودہ بھٹی، ریحانہ جمانی، فقیر ذاکر ہسبانی، تعلقہ زکوٰة چیئرمین عبدالستار منگی، عتیق الرحمن پھلپوٹو، رمیز سومرو، عرض محمدابڑواور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :