تمبو، حلقہ پی بی 29 کے سولہ دیہاتوں کے قبائلی عمائدین و معتبرین ومعززین کا ایک گرینڈ جرگہ

ایک پلیٹ فارم پر متحدہوکرمستقبل میں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے،سید مٹھل شاہ

جمعہ 13 جنوری 2017 23:34

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) نصیرآباد میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگاتحصیل ڈیرہ مرادجمالی حلقہ پی بی 29 کے سولہ دیہاتوں کے قبائلی عمائدین و معتبرین ومعززین کا ایک گرینڈ جرگہ گوٹھ سید احمد شاہ حسینی میں سید مٹھل شاہ کی قیادت میں منعقدہ ہوا گرینڈ جرگہ کے شرکاء نے متفقہ طورپر تمام سیاسی ودیگر علاقائی فیصلوں کا اختیارات سید مٹھل شاہ کو دے دیا گرینڈجرگہ میں سید منظورشاہ،سید عظیم شاہ،گوٹھ حاجی غلاقادررند سے صوفی محمد مبارک رند،گوٹھ حاجی سعیدخان جتوئی سے محراب خان جتوئی،گوٹھ محمد رمضان مغیری سے محمد رمضان مغیری،گوٹھ محمد مرادبلیدی سے محمد مرادبلیدی،گوٹھ عبدالحمیدجمالی سے لیاقت خان جمالی،گوٹھ میاںخان بغدادسے میاں خان گوٹھ صوفی فدادوست رند سے محمد مراد رند ،گوٹھ اللہ دادجمالی سے رئیس مولابخش جمالی،گوٹھ محمد صدیق مندرانی سے محمد انورمندرانی گوٹھ سولنگی آباد سے رئیس منظوراحمد سولنگی،گوٹھ محمد اکبر بنگلزئی سے محمد اکبر بنگلزئی، گوٹھ عبداللہ ساسولی سے علی حسن ساسولی ،گوٹھ حاجی ہوران خان جکھرانی سے حاجی ہوران خان جکھرانی گوٹھ نادرخان پتافی سے حاجی شیردل پتافی اورگوٹھ حمل خان پتافی سے رئیس حمل خان پتافی سمیت سینکڑوں کی تعدادمیں قبائلی معتبرین ومعززین نے شرکت کی جرگہ کے شرکاء نے بتایا کہ ہمیں تمام ترقیاتی عمل سے محروم رکھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے اورہمارے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہے ہیں جس کے باعث آج ہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحدہوکرمستقبل میں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے فیصلوں کے تمام اختیارات سید مٹھل شاہ کو دے دیا گیااس موقع پر گرینڈجرگہ اوراتحادکے سربراہ سید مٹھل شاہ اورسید منظورشاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے منتخب نمائندوں نے ہمارے دیہی علاقوں کو نذرانداز کرکے ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں کئے سٹرکوں کی خستہ حالی ،تعلیمی اداروں کی ذبوحالی ،بجلی کی عدم فراہمی،اورگیس سمیت دیگر بنیاد ی مسائل شامل ہیں اپنے علاقائی سطح پراتحادکا مقصدمستقبل میں عام انتخابات میں اتفاق رائے سے ووٹ کا استعمال کیا جائیگا اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ کسی اتحادیا کسی سیاسی جماعت کا ساتھ دی گے ہماری اولین کوشش ہوگی کہ جو فیصلہ کیا جائیگاتو سب کو اعتماد میں لیکرعلاقائی وعوامی مسائل کو مدنظر رکھ کرکیا جائیگا انہوںنے کہاکہ ہمارا کوئی سیاسی اتحاد نہیں ہے بلکہ اپنے جائز حقوق اورمسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوکرجدوجہد کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :