گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کااپنے نائب قاصد عبدالغفور کی وفات پر اظہارافسوس

جمعہ 13 جنوری 2017 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اپنے نائب قاصد عبدالغفور کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔