صدر ممنون حسین سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ، قومی معیشت اورخصوصاًٹیکسٹائل پیکج پرتبادلہ خیال

جمعہ 13 جنوری 2017 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) صدرمملکت ممنون حسین سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ملاقات کی ہے ،جس میں قومی معیشت اورخصوصاًٹیکسٹائل شعبے کیلئے اعلان کردہ وزیر اعظم کے پیکج پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزایوان صدرمیں صدرمملکت ممنون حسین سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال اورخصوصاًپاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے حکومتی پیکج پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اقتصادی پالیسیوں سے متعلق صدرمملکت کواعتمادمیں لیااس موقع پرصدرمملکت نے کہاکہ قومی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ،حکومت عوام کومزیدسہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کری۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :