گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سنجیدگی سے معاملے کا نوٹس لیا ہے،رحیلہ حمید خان درانی

صوبائی حکومت نے معاملے پر واضح پالیسی اپنائی ہے ، وزیراعلیٰ سمیت اسمبلی کے تمام اراکین کو گڈانی شپ بریکنگ میں آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع ر افسوس ہوا ہے بلوچستان کے عوام اور اسمبلی اراکین سانحہ کے متاثرین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں،سپیکر بلوچستان اسمبلی کی سانحہ یکم نومبرمیں جاں بحق مقامی محنت کشوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو

جمعہ 13 جنوری 2017 23:30

گڈانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ رحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سنجیدگی سے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور حکومت بلوچستان نے اس معاملے پر واضح پالیسی اپنائی ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت اسمبلی کے تمام اراکین کو گڈانی شپ بریکنگ میں آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاپر انتہائی افسوس ہوا ہے بلوچستان کے عوام اور اسمبلی اراکین سانحہ کے متاثرین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مختصر دورے پر گڈانی آمد کے بعد محمد علی گوٹھ میں سانحہ یکم نومبر2016میں جاں بحق مقامی محنت کشوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ وہ بلوچستان اسمبلی کے تمام ممبران کی جانب سے تعزیت کیلئے آئی ہیں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر54کے حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء نے سپیکر کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں گڈانی معاوضہ کمیٹی نے معاوضوں کی ادائیگی کردی ہے تاہم حادثے میں زخمی ہونے والے مقامی محنت کشوں اور دو لاپتہ محنت کشوں کے ورثاء کو تاحال ادائیگی نہیں کی گئی ہے سپیکر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر کمشنر سے بات کریں گی سپیکر کے دورہ گڈانی کے موقع پر گڈانی سپ بریکنگ لیبر یونین کے رہنما مشرف ایڈوکیٹ اور عزیز الحق نے سپیکر کو بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ کے پلاٹ نمبر54کے تمام متاثرین کیلئے شپ بریکرز نے فی کس پندرہ لاکھ روپے کے چیکس دیئے ہیں اب تک 4خاندانوں کو ادائیگی کردی گئی ہے گڈانی کے لاپتہ 2مقامی محنت کشوں کے ورثاء کو معاوضوں کی ادائیگی بھی آئندہ چند روز میں کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپیکر کو بتایا کہ حادثے میں جاں بحق پاکپتن اور ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کے ورثاء کو ادائیگی کیلئے گڈانی معاوضہ کمیٹی نے چیکس تیار کرلئے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر قائم معاوضہ کمیٹی میں شپ بریکرز اور لیبر یونین کو بھی نمائندگی دی گئی ہے انہوں نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کو بتایا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں گڈانی معاوضہ کمیتی کے چیئرمین اسسٹنٹ حب نعیم گچکی اور کمیتی کے دیگر ممبران چیئرمین میونسپل کمیتی گڈانی وڈیرہ عبدالحمید بلوچ ، تحصیلدار گڈانی ، ڈی ایس پی حب جان محمد کھوسہ سمیت تمام اراکین نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کا عہد کررکھا ہے شفاف طریقے سے معاوضوں کی دائیگی کا مرحلہ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

کسی بھی متاثرہ فرد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ قبل ازیں سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے مختصرر دورے پر گڈانی پہنچنے کے بعد سانحہ یکم نومبر2016میں گڈانی سپ بریکنگ یارڈکے پلاٹ نمبر54پر آتشزدگی سے متاثرہ ناکارہ بحری جہاز کا بھی معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حب نعیم گچکی نے سپیکر کو سانحہ گڈانی اور سانحے کے بعد حکومتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی نے سانحہ گڈانی میں جاں بحق ہونے والے مقامی محنت کشوں کے گھر جاکر ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ۔