غزہ میں کئی دنوں سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ہزاروں افرادکا مظاہرہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 11:06

غزہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) فلسطینی علاقے غزہ میں کئی دنوں سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عینی شاہدین نے کہا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو ہوائی فائرنگ بھی کرنا پڑی جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، دو فوٹوگرافر بھی شامل ہیں۔ غزہ کے کچھ گھر وں میں بجلی صرف چار گھنٹے کے لیے دستیاب ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :