یورپ کا شدید سرد موسم، اقوام متحدہ کی مہاجرین کی حالتِ زار پر تشویش

ہفتہ 14 جنوری 2017 11:06

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یورپ کے مختلف ملکوں میں پھنسے ہوئے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو شدید سردی میں انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی یو این ایچ سی آر نے اپنے ایک بیان میں مختلف ملکوں کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے انسانی ہمدردی کے تحت پناہ گزینوں اور مہاجرین کی مدد کریں۔ اس ادارے کی ترجمان سارا کرو نے کہا کہ یہ دفتری ضوابط سے ہٹ کر انسانی زندگیاں بچانے کا معاملہ ہے۔ایجنسی نے شدید سردی سے پانچ مہاجرین کی ہلاکت پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :