وسطی امریکا کو برفانی طوفان کا سامنا ہے

ہفتہ 14 جنوری 2017 11:06

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) امریکی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کی وسطی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہو گا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے لوگوں کو ہر قسم کے سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت کرتے ہوتے کہا کہ سڑکوں پر سفر دشوار اور جان لیوا ہو سکتا ہے۔ نیشنل سروس کے مطابق اِس برفانی طوفان سے درختوں کے گرنے سے بجلی کے نظام میں تعطّلی کا قوی امکان ہے۔ اس طوفان سے وسطی امریکا کے ٹیکساس سے آئیوا اور انڈیانا تک کی مختلف ریاستوں کے علاقے متاثر ہوں گے۔ کئی علاقوں کی سڑکیں برف سے اًٹ سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :